قطر بحران کو ختم کرنے کے لئے سعود بادشاہ پر ٹرمپ کادباؤ

ریاض: ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی حکمران سلمان بن عبدالعزیز سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ وہ قطربحران کو ختم کرنے کے لئے سفارتی حل تلاش کریں۔

زنہو نیوز ایجنسی کے خبر ہے کہ چہارشنبہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ نے شیخ سلمان سے بات کی ہے۔ سعودی عربیہ‘ بحرین‘ متحدہ عرب امارات او رمصر نے قطر کو دہشت گردی کا ساتھ دینے کے الزام میں سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔

جبکہ دیگر ممالک لیبیا‘ یمن او رمالدیپ نے بھی اس حکم پر عمل کیا۔ قطر کی جانب سے ان الزامات کو سختی سے انکار کیاگیااس کے علاوہ قطر نے تیرہ نکاتی فہرست کو بھی نامنطور کردیا جو سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کی شرط کے طور پر سعودی عرب نے پیش کی تھی۔

امریکی سکریٹری ریکس ٹیلرسن کے بشمول کویت اور دیگر کئی مغربی ممالک نے علاقے میں بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان میں سمجھوتا کرانے کی بھی کوشش کی جو ناکام رہی۔