قطر بحران پر غور کیلئے قاہرہ میں اجلاس

قاہرہ ۔3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر کے بحران پر تبادلہ خیال کیلئے چہارشنبہ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کیساتھ ایک اجلاس منعقد کررہا ہے ۔ مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’وزراء قطر سے متعلق اُمور و واقعات پر ہونیو الی پیشرفت پر بات چیت کرینگے ‘‘ ۔ چار ممالک نے 5 جون کو قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ قطر پر دہشت گردی کی تائید کے علاوہ سعودی عرب کے کٹر علاقائی حریف ایران کیساتھ قربتیں بڑھانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔ ریاض اور اسکے حلیفوں نے قطر کیخلاف غیرمعلنہ ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے پیش کردہ 13 مطالبہ کو قبول کرنے کیلئے دی گئی مہلت میں آج مزید 48 گھنٹوں کی توسیع دی ہے ۔