رملہ ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حماس نے اس خبر کی تردید کردی کہ اس نے قطر سے مطالبہ کیا تھا کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ کے کئی قائدین کو قطر سے خارج کردیا جائے لیکن کہا کہ بعض سینئر عہدیداروں کی نئے مقامات پر منتقلی ضروری ہے اور اس کی وجہ کام کی ضروریات ہیں ۔ اتوار کا بیان لبنان کے ایک ٹی وی اسٹیشن ’’ المایادین ‘‘ پر دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ قطر میں حماس کو قائدین کی ایک فہرست حوالے کی ہے جن کی قطر سے روانگی ضروری ہے ۔ قطر کے عہدیداروں نے ردعمل ظاہر کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ۔ سرکاری زیر انتظام خبررساں ادارہ ’’ قطر نیوز‘‘ سے کل سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا ۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزا پٹی کی حماس قیادت نے قطر سے تمام قائدین کے خروج کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔