حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ کے قطبی گوڑہ علاقہ میں آج صبح دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنی دو سالہ بیٹی کو لے کر 9 ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ اس واقعہ کے بعد قطبی گوڑہ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ رینوکا نے جو روی نامی شخص کی بیوی تھی اپنی دو سالہ بیٹی ارادھیا کے ہمراہ خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق روی اور رینوکا کو یہ لڑکی شادی کے 12 سال بعد ہوئی تھی۔ ان کی شادی 14 سال قبل میدک میں ہوئی تھی ان کا آبائی مقام پاپنا پیٹ منڈل ضلع میدک بتایا گیا۔ مالی پریشانیوں اور آپسی جھگڑوں کے سبب اس طرح کے انتہائی اقدام کا پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔