حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے ٹو ڈیویژن مقابلہ میں سی سی او بی کے بولر عبدالی قریشی کی شاندار بولنگ اور محمد صدیق افسر کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکی جیسا کہ ایس اے عنبرپیٹ کی جانب سے کامیابی کیلئے لئے گئے 347 رنز کے تعاقب میں ٹیم 297 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ قریشی نے 25.3 اوورس میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صدیق افسر نے 5 اوورس میں 5 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جوابی اننگز میں انہوں نے 138 گیندوں میں 19 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شیخ نفیس نے 82 رنز اسکور کئے۔ تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکیں۔