قرض کے بوجھ کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک خاتون نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ باجوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ لکشمی نے کل یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے نظام پیٹ تالاب سے اس خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو قرض کے بوجھ سے پریشان تھی ۔ نظام پیٹ باچوپلی علاقہ کے ساکن سمپت کی بیوی لکشمی پیشہ سے گھریلو ملازمہ تھی ۔ پولیس باچوپلی نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔