حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ اور خرابی صحت سے پریشان دو افراد کی خودکشی کے واقعات سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 25 سالہ کشور جو پیشہ سے مزدور تھا جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی ۔ 17 جولائی کے دن کشور نے اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 38 سالہ رمیش جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ انوجی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا ستعمال کرلیا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔