قرض کے بوجھ سے پریشان کسان کی خودکشی

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے رنگاریڈی کے یالال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ سری سیلم نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سری سیلم پیشہ سے کسان تھا جو انکاپلی یالال میں رہتا تھا ۔ اس نے دو لاکھ سے زائد روپیوں کا قرض لیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فصل میں نقصان کے باعث قرض ادا کرنے میں اس کسان کو دشواریاں پیش آرہی تھیں جس سے تنگ آکر دلبرداشتہ اس شخص نے گذشتہ ماہ نامعلوم زہریلی دو کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔