قرض کے بوجھ سے دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات پیش آئے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق رماکرشنا جس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے ۔ پیشہ سے پینٹر یہ شخص ڈنڈیگل میں رہتا تھا ۔ جس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ تکارم گیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ سی ایچ راجو جو تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان کے بعد یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور قرض کی ادائیگی کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے 20 مئی کے دن نامعلوم زہر یلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔