قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

پرگی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قرض کے بوجھ سے ایک کسان نے باؤلی میں گرکر خودکشی کرلی ۔ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس پرگی کے مطابق پرگی منڈل گرسنگاہ پور کا رہنے والا ایم چندریا 40 سلاہ زراعت کیلئے قرض لیا تھا لیکن فصل خراب ہونے سے بینک میں قرض نہ ادا کیا ۔ جس سے باؤلی میں گرکر خودکشی کرلی ۔ بیوی کی شکایت پر پولیس پرگی کیس بک کرلیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے دے دیا گیا ۔