قرض کی عدم ادائیگی پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) بیٹی کی شادی کے لئے حاصل کردہ قرض کی عدم ادائیگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 40 سالہ رمنا جو پیشہ سے خانگی ملازم ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں رہتا تھا، اس نے بیٹی کی شادی کے لئے قرض حاصل کیا تھا اور جن افراد سے اس نے قرض لیا تھا، انھیں قرض کی رقم ادا کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔