حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ڈنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ ایم سرینواس بورم پیٹ علاقہ کے ساکن بکشاپتی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے اور اس نے قرض لیا تھا اور اس نے قرض ادا کرنے کیلئے اپنا مکان بھی فروخت کردیا تھا ۔ پھر بھی قرض ادا نہ ہونے کی صورت میں دلبرداشتہ اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔