حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان مالی پریشانی کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات گھٹکیسر اور میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 27 سالہ سریکانت جو پیشہ سے فوٹو گرافر تھا ۔ اوشا پور میں رہتا تھا ۔ 2 اکٹوبر کے دن اس نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ فوٹو گرافر مالی پریشانی کا شکار تھا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ جنیت بابو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چودھری گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ قرض کے بوجھ سے یہ شخص کافی پریشان تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔