لکھنو۔31مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے الزام لگایا کہ اترپردیش میں قرض معافی کے باوجود بینک کسانوں سے وصولی کررہے ہیں۔اکھلیش نے کہاکہ میرٹھ کے جمال پور گاؤں کے کسان مدن پال پانڈے پر اسٹیٹ بنک آف انڈیا کا 58682روپے قرض تھا۔ حکومت نے ان کا قرض معاف کرکے سرٹفکیٹ بھی دیا تھا لیکن ان کے اکاؤنٹ میں گنے کی ادائیگی کے 65ہزار روپے آتے ہی بنک نے 58682روپے کاٹ لئے ۔ پانڈے سرٹیفکیٹ لیکر در در بھٹک رہے ہیں لیکن کہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے ۔