قرض معافی کیلئے مستحق کسانوں کی نشاندہی کریں

نظام آباد میں بنکرس کے اجلاس سے ضلع کلکٹر رونالڈروس کا خطاب
نظام آباد /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کو قرضہ جات کی معافی سے متعلق ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کردہ بنیکرس کمیٹی کے قواعد کے مطابق عہدیدار اچھی طرح سے واقفیت حاصل کریں اور استفادہ کنندگان کا انتخاب کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس بنک عہدیداروں و کوآٖریٹیو سوسائٹی کے عہدیداروں سے قرضہ جات کی معافی کیلئے مستحق کسانوں کے انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ کسانوں سے متعلق مکمل تفصیلات ریونیو عہدیداروں کی حوالے کرنے کی بینکروں سے خواہش کی ۔ بینک عہدیداروں کے پاس تفصیلات نہ ہونے کی صورت میں کسانوں سے حاصل کرنے نمونہ فارم میں خانہ پری کریں ۔ بینکوں کو آنے والے کسانوں کو قرضہ جات کی معافی کی مکمل تفصیلات فراہم کریں کہ یہ مستحق ہے یا نہیں ہے اس بارے میں واضح کرنے کی خواہش کی ۔ کراپ لون حاصل کردہ کسانوں کے کھاتہ نمبر سروے نمبر راشن کارڈ نمبر اراضی کی تفصیلات پر مشتمل فہرست تیار کرنے کی اور پہلے مرحلے میں کراپ لون حاصل کردہ کسانوں کو ترجیح دینے گولڈ لون حاصل کردہ کسانوں کو دوسرے مرحلے میں دینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر مختلف بینک عہدیداروں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی دیا ۔ اجلاس میں سی ای او ضلع پریشد راجہ رام بھی موجود تھے ۔