قرض معافی صداقت ناموں کی تقسیم

کوبیر(ضلع عادل آباد) 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے ایم پی ڈی او آفس میں ایم پی یوگیتا کملیش نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے بیحد سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کسانوں کے بینک کے قرضہ جات کو صداقت نامہ معاف کرتے ہوئے قرض کے بوجھ سے انہیں چھٹکارا دلایا ۔ کوبیر منڈل ایم پی پی نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانے نے پہلے کسانوں کے قرض کی 25فیصد رقم بینک ادا کی ہے اور مابقی 75فیصد رقم کے معافی سے مزید صداقت ناموں کے ذریعہ جاری کیا ہے ۔ اسطرح سے 23فبروری تک کوبیر منڈل کے مواضعات میں کسانوں کو بینک قرضہ جات کی معافی سے صداقت نامہ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔