قرض سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

محبوب نگر ۔ 29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر محبوب نگر کے ترمل دیوگٹہ علاقہ میں منگل کی شب ایک 45سالہ شخص نے ٹرین کی زد میں آکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹیش 45سالہ جو کلاک ٹاور کے پاس قفل کی درستگی کا کام کرتا تھا جو شراب کا عادی تھا اور قرض کے بوجھ سے پریشان تھا۔ ایس آئی ریلوے پولیس رگھویندر گوڑ نے کیس درج کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔