قرض دار کے حملہ میں قرض دہندہ زخمی

کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے موضع پلسی کا رہنے والا سریش نامی شخص قرض وصول کرنے کی غرض سے موضع سرپلی پہونچا وہاں سری ہری شوہر اور بیوی لکشمی دونوں آپس میں گفتگو میں مصروف تھے ۔ اس دوران روپیوں کے تعلق سے پوچھے جانے پر شوہر بیوی نے سریش پر اچانک لکڑی سے سرپر وار کردیا اور اشرار زخمی ہوگئے ۔ گاؤں والوں نے زخمی شخص کو بھینسہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ بعد ازاں فون پر اطلاع پاکر کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے موضع سرپلی پہونچکر گاؤں والوں سے پوچھ تاچھ کے بعد حملہ کرنے والے کے خلاف کیس درج کرلیا ۔