حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) قرض خواہوں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک قرض دار نے انوکھے انداز میں خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 50 سالہ کرشنا ریڈی نے خودکشی کرلی ۔ متوفی شخص نے مرلی اور وینکناچاری نامی دو افراد کو قرض دیا تھا اور یہ دونوں متوفی ریڈی کو ایک لاکھ روپئے باقی تھے اور رقم لوٹانے میں آناکانی کر رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ان مقروض افراد کی ہراسانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور وہ اپنی رقم کو واپس کرنے کیلئے عاجزی کر رہا تھا جس سے تنگ آکر ریڈی ان دونوں کی دوکان پہونچا اور دوکان کے روبرو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔