حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) رئیل اسٹیٹ کاروبار میں نقصان سے مالی پریشانی کا شکار ایک شخص اور کرایہ کے آٹو کے قرض کی ادائیگی سے مالی پریشانیوں کا شکار دو افراد نے علحدہ واقعات میں خودکشی کرلی۔ مشیرآباد اور گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 38 سالہ شخص پرساد جو پیشہ سے آر ایم پی ڈاکٹر تھا ضلع گنٹور ریاست آندھرا پردیش کا ساکن بتایا گیا اس نے گزشتہ چند روز سے اپنی پریکٹس چھوڑ کر رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ لگایا تھا جس میں نقصان سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے مشیرآباد میں واقع اپنی بہن کے مکان پہنچ کر خودکشی کرلی۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص ستیش بابو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا نادر گل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کرایہ کے آٹو کی رقم ادا کرنے میں مالی پریشانیوں کی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔