قرض اسکیم سے استفادہ کرنے طلبہ سے خواہش

بیدر 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کی جانب سے جاری ایک خبر نامہ کے مطابق ودھارتی نیدھی اسکیم کو ضلع میں لاگو کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت پروفیشنل کورس جیسے کہ انجینئر نگ، ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، بی وی ایم ایس اور مارکیٹنگ جیسے کورس میں داخلہ لینے والے طلباء اسکیم سے قرض حاصلکرنے کے مستحق ہوں گے۔ مذکورہ اسکیم سال برائے 2013-14کیلئے ہوگی ۔ قرض کے حصول کے خواہش مند طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنی درخواستیں مع تمام تعلیمی اسنادات کے نقولات اور اپنے سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے کا سرٹیفکیٹ کے ساتھ 52 جون تک ڈپٹی کمشنر آفس میں داخل کریں اور سی ای ٹی میں 20 ہزار رینک جس کے ہوں گے وہی اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ درخواست گذار بیدر کا متوطن ہونا ضروری ہے اور قرض کی منظوری کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنر کی قیادت میںبنائی گئی کمیٹی کو حاصل ہوں گے تمام درخواستوں کا جانچ کے بعد ہی مسحتق طلباء کو قرض کی فراہمی کیلئے سفارش کی جائے گی۔ درخواست کے ہمراہ سی ای ٹی رینک اور اپنا بائیو ڈاٹا بھی منسلک کرنا ہوگا ۔ مزید معلومات کیلئے دفتر اوقات میں اس فون پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ فون نمبر 229659ہے ۔