قرض اجرائی کے نشانہ کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

سنگاریڈی یکم فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی کلکٹریٹ میں بینک عہدیداروں کے اجلاس سے سمیتا سبھروال کلکٹر ضلع میدک نے خطاب کرتے ہوئے سال 2013-14 کے قرضوں کو 15 فبروری تک جاری کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مقرر کردہ نشانے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے بینک قرض جاری کرنے میں کوتاہی کرنے پر ان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ ضلع میدک میں زرعی شعبہ کیلئے دیئے جانے والے کسانوں کے قرضہ جات کی تکمیل بھی ضروری ہے ضلع میں زرعی شعبہ کے کسانوں کو 1134 کروڑ قرضہ جات جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا جبکہ 975 کروڑ جاری کردیئے گئے ۔ مزید 157 کروڑ روپئے 15 فروری تک جاری کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں 23.83 لاکھ اراضی کو کمپیوٹر ائزڈ کرتے ہوئے ویب سائڈ پر محفوظ کردیا گیا۔

خود روزگار اسکیمات کے تحت 482 کروڑ کا نشانہ مقرر کیا جبکہ 412 کروڑ روپئے 14565 گروپس کو قرض جاری کئے گئے ہیں بلا سودی قرض کے تحت سال 2012-13 اور سال 2013-14 کیلئے 65.67 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ دولت آباد وڈے پلی بینک میں سیلف ہیلپ گروپ کی جانب سے 2 کروڑ روپئے باقی ہے بینکس اپنے قرضوں کو بھی پابندی سے وصول کرتے ہوئے ضرورت مند افراد کو قرض جاری کریں اور مقررہ نشانے کی تکمیل کرنے کی کوشش کریں ایس سی ایس ٹی ،مائناریٹی کارپوریشن کے قرضوں کو فوری طور پر جاری کریں مائناریٹی کارپوریشن کے قرضوں کو فوری طور پر جاری کریں مائناریٹی کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ قرضہ جات کو بھی جلد سے جلد منظور کریں ریاستی حکومت کی بے روزگاری دور کرنے کیلئے مختلف اسکیمات کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو قرض جاری کئے جارہے ہیں لیکن اکثر بینک عہدیداروں کی لاپرواہی کی شکایت عام ہوچکی ہے بینک عہدیداروں کو چاہئے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے تعاون کریں ۔ ایس سی کارپوریشن کے تحت 3294 افراد کیلئے 33 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر مورتی ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر وینکٹ ایل ڈی ایف مرلی دھر آر بی آئی ،لیڈ بینک آفیسر کے علاوہ دیگر بینک عہدیدار بھی موجود تھے۔