قرض اجرائی میںدھاندلیوں کے خلاف اقلیتوں کا احتجاج

کوہیر۔/27مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں آج مسلم نوجوانوں نے مسلم میناریٹی کارپوریشن کی جانب سے 50فیصد سبسیڈی والے قرضہ جات میں دھاندلیوں کی شکایت کرتے ہوئے ایم پی ڈی او کی عدم موجودگی میں اسسٹنٹ منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر پانڈیہ کو ایک یادداشت پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر محمد منصور علی نے بتایا کہ سال گزشتہ کی بہ نسبت اس سال مسلم نوجوانوں کوبہت کم قرضہ جات دیئے گئے اس کے علاوہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کو ہی قرضہ جات ادا کئے گئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس میں مداخلت کرتے ہوئے مستحق نوجوانوں کو قرضہ جات فراہم کریں۔ مسٹر پانڈیہ انچارج منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر نے بتایا کہ کوہیر منڈل کو جملہ 36لاکھ منظور ہوئے ہیں۔ متعلقہ بینکوں سے منظوری کے بعد 50فیصد سبسیڈی پر قرضہ جات جاری کردیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 فیصد بینک لون 18فیصد کی سبسیڈی شامل ہے۔ اس موقع پر محمد رفیع الدین، محمد سلیم الدین، محمد واجد علی کے علاوہ مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

پرکٹ کے تالاب میں
نامعلوم نعش دستیاب
آرمور۔/27مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل پرکٹ کے تالاب سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی۔ سرکل انسپکٹر روی کمار کے مطابق مرنے والے کے اتھ پر سائی نام لکھا ہوا ہے اور اس کی عمر25تا30سال بتائی گئی ہے ۔ اس طرح اس کی نعش کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔ پولیس نے اس نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو آرمور گورنمنٹ دواخانہ میں محفوظ کردیا ۔