قرضداروں کے تقاضہ سے تنگ شخص کی خود سوزی کی کوشش

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مادنا پیٹ نہرو نگر میں آج رات چٹھیوں کا کاروبار کرنے والے ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ سید ودود عرف عامر ساکن نہرو نگر نے آج رات اپنے مکان کے قریب کیروسین چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر چٹھیوں کا کاروبار ہے اور چٹھیوں کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر کے سبب قرضداروں کے تقاضوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا۔ عامر کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ‘ ڈاکٹروں کے بموجب وہ 50فیصد جھلس گیا ہے۔ مادنا پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔