قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے اللہ کے محبوب بندے

مسجد نور جگتیال میں مولانا نقیب عرشی کا خطاب
جگتیال26؍جون (ای میل)تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ‘ قرآ ن عالم کے راہ نجا ت ہے ان خیالات کا اظہار مولانا نقیب عرشی امام و خطیب مسجد نور نے چھ شبنی شبینہ کے اختتام کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔چاند رات سے محلہ عثمان پورہ میں ڈاکٹر یوسف ساجد صاحب کی رہائش گاہ پر چھ شبی شبینہ کا نظم کیا گیا تھا جس میں حافظ عبدالحمید عابد نمائندہ سہارا نے نماز تروایح میں روزانہ پانچ پارے سنائے۔ اختتام پرمنعقدہ ایک جلسہ کو مولانا نقیب عرشی مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان مقدس اللہ تعالیٰ کا ہے انہون نے کہاکہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا مغفرت‘ اور تیسرا دوزخ سے نجات کا مہینہ ہے رمضان کا مہینہ تمام مہنوں میں افضل ہے کیونکہ قرآن کا نزول ماہ رمضان میں ہوا۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اسکے پڑھنے والے ‘ پڑھانے والے اللہ کو محبوب ہیںقرآن مجید کا حفظ کرنا مسلمان کیلئے ایک دولت ہے حافظ قران مجید اپنے سینے میں محفوظ رکھنے کی وجہ سے افضل ہے اورقاری اسکے پڑھنے سے افضل ‘ علماء اسکے معنیٰ مطلب کو محفوظ رکھنے سے افضل ہے اورعلماء انبیا ء کے وارث ہیںمولانا نے کہاکہ روز قیامت میں حافظ سے قرآن سے کہا جائیگا کہ جسطرح دنیا میں میرے کلام کو پڑھتا تھا ٹھیک اسی طرح قرآن مجید کو پڑھکر بہشت کے درجے چڑھتا ہے حافظ قرآن کے مان باپ کو ایک تاج پہنا یا جائیگا جسکی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی قیامت کے دن ایک حافظ دس جہنمیوں کو جنت میں لے جائیگا حضور ﷺ نے فرمایا تم سے تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے‘ قرآن مجید کا سیکھنا دو سرخ اُونٹوں کو اللہ کے راستے میں صدقہ کرنے سے بھی افضل ہے قرآن مجید کا ماہ رمضان میں تراویح میں پڑھنا اور سننا بہت بڑا ثواب ہے ماہ رمضان میں ایک نیکی کا درجہ ستر درجہ بڑھادیا جاتا ہے مولانا نے کہاکہ حافظ قرآن کا بہت بڑا مقام ہے انکی عزت کی جائے وہ خداکے محبوب بندے ہیں ماہ رمضان کی بھی قدر کریں ایک نفل فرض کے برار ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ضیا ء الدین عقیل امام مسجد چوک ‘کی حمد باری تعالیٰ سے ہوا نعت شریف عاشق رسول بشیر احمد تاجر فروٹ مرچنٹ نے سنائی ۔امام تراویح حافظ محمد عبدالحمید عابد نے رقعت انگیز دعاء کی ۔ اس موقع پر ڈاکڑ یوسف ساجد‘ محمد صفی الدین‘ محمد سیف الدین‘ محمد آصف الدین‘ محمد نہال‘ تسکین علی‘ محمد عالم‘ محمد شیراز احمد موسق‘ محمد شفیع الدین‘ میر یاسین علی‘ محمد کلیم احمد ‘ مبین‘ محمد عبدالغفور ثاقب‘ محمد ریان‘ محمد فیروزنے امام تراویح کی گلپوشی و شال پوشی کی۔