قرآن کو تدبروتفکر کرنے پر زور

ظہیرآباد۔11مارچ ( ذریعہ ای میل ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد ایاز الدین نے آئیٹا ظہیرآباد کے زیراہتمام منعقدہ سمپوزیم بعنوان ’’ قرآن اور سائنس ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ قبل ازیں مذاکرہ زیرنگرانی ممبر ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل ضلع میدک جناب محمد ناظم الدین غوری منعقد ہوا جس میں انہوں نے ہمیں قرآن پر تدبروتفکر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ رکن عاملہ آئیٹا محمد ضمیر احمد اور خازن آئیٹا محمد عمران خان مذاکرے کے شرکاء رہے ۔جوائنٹ سکریٹری محمد لئیق احمد کی تلاوت و ترجمان سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ صدر آئیٹا ظہیرآباد سید یوسف نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شریک اساتذہ کا استقبال کیا اور پروگرام کی اغراض و مقاصد بیان کیا ۔ دریں اثناء صدر ادارہ ادب اسلامی ظہیرآباد ڈاکٹر نوید جلیل اور سید شکیل ظہیرآبادی نے کلام سناکر داد و تحسین حاصل کی ۔ اس موقع پر سکریٹریشعبہ نشر و اشاعت آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین رکن شوریٰ جناب سید وحید الدین ‘ لیگل اڈوائزر غلام مصطفیٰ ‘ نائب صدر آئیٹا عبدالقیوم شہ نشین پر موجود تھے جبکہ کثیر تعداد میں اساتذہ شریک رہے ۔ خواجہ نظام الدین نے نظامت کی ‘ سید اظہر الدین و قیصر غوری نے انتظامات کئے ۔