قذافی کے بیٹے سیف الاسلام لیبیا کے صدرارتی انتخابات میں حصہ لینے تیار

طرابلس :لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے بارے میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک امید وار ہوں گے ۔لیبیا کے پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے کہا کہ انتخابات میں سیف الاسلام ان کی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

انھوں نے پڑوسی ملک تیونس میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔مقامی میڈیا کہ مطابق انھوں نے کہا کہ سیف مفاہمت ، دوسروں کو قبوک کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لئے کام کریں گے۔

اس کے ساتھ وہ ملک کے استحکام کے لئے ایک صدر او رایک حکومت کے قیام پر توجہ پر مرکوز کریں گے۔لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے سات بیٹے ہیں ۔برطانوی یونیورسٹی لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ سیف الاسلام کو کرنل معمر قذافی کا جانشین تصورکیا جاتاہے۔

اپنے والد کے دور صدارت میں لیبیا کی حکومت میں کسی سرکاری عہدہ پر نہ ہوتے ہوئے بھی سیف الاسلام کو ملک کی دوسری طاقتور ہستی قرار دیا جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ کرنل قذافی کے خلاف بغاوت تک شاندار انگریزی بولنے والے ۴۵ سالہ سیف الاسلام لیبیا کی حکومت کا اصلاح پسند چہرہ بھی تھے۔