قذافی اسٹیڈیم کے باہر میچ کے دوران برقی ٹرانسفارمر دھماکہ سے سنسنی پاکستان نے ونڈے سیریز جیت لی

لاہور ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو آج کچھ دیر کیلئے سنسنی خیز لمحات سے گزرنا پڑا جب زمبابوے کے ساتھ دوسرے او ڈی آئی ( ڈے اینڈ نائٹ) کے دوران یہاں قذافی اسٹیڈیم کے باہر برقی ٹرانسفارمرس دھماکوں سے پھٹ پڑے۔ بچاؤ کارکنوں نے بتایا کہ رات 9 بجے جبکہ میچ جاری تھا، یہ واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس ملازمین کو زخم آئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی فنی خرابی کے سبب ’’برقی ٹرانسفارمر کا دھماکہ‘‘ ہوا۔ چنانچہ 50 اوور کا مقابلہ دھماکوں کے درمیان بلاتوقف جاری رہا، جس میں اظہر علی زیرقیادت ٹیم نے 6 وکٹ سے کامیاب ہوئی اور تین میچ کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔