کانگریس و ٹی آر ایس کارکنوں میں معمولی تشدد پولیس کا لاٹھی چارج
کریم نگر /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں جملہ 4 اسمبلی حلقوں سے بعض مقامات پر 2 رخی اور بعض اسمبلی حلقوں میں سہ رخی مقابلہ ہے ۔ کریم نگر ، چپہ ڈنڈی میں خضورآباد اور ماناکنڈور میں 2 رخی چناؤ و میدان میں ہے ۔ اہم سیاسی پارٹیوں کانگریس ٹی آر ایس ، بی جے پی ہوتے ہیں ۔ بی ایل ایف ، بی ایس پی اور آزاد ہیں تعجب تو یہ ہے کہ ہر پارٹی بشمول بی ایل ایف ، بی ایس پی بھی کامیابی کا دعوی کر رہے ہیں ۔ ضلع میں جملہ 9 لاکھ افراد ووٹرس ہے ۔ ان رائے دہی کیلئے کم و پیش 5 ہزار پولیس ملازمین کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ رائے دہی کے 4551 الکٹرانک ووٹنگ مشین رکھے گئے ۔ کریم نگر میں رائے دہی کا وقت ختم ہوجاتے ہوئے 186715 رائے دہی ہوئی ہے ۔ یعنی 57.88 فیصد چپہ ڈنڈی میں 73.08 فیصد ماناکنڈور میں 80.4 فیصد ، حضورآباد میں 80.34 فیصد رائے دہی ہوچکی ہے ۔ قدیم ضلع کریم نگر میں جملہ 13 اسمبلی حلقوں میں 28 لاکھ 26 ہزار 580 ووٹرس ہے ۔ جس میں 20 لاکھ 41 ہزار 250 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ کمرگڈہ کارخانہ گڈہ کانگریس ٹی آر ایس کارکنوں میں مارپیٹ معمولی تشدد کا واقعہ پیش آیا اور ڈپٹی مئیر عباس شمع بھی پولیس کی لاٹھی چارج کے زد میں آگئے ۔