سرپور ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اولڈ طالب علموں کی کمیٹی صدر ایم اے کلیم کے اطلاع کے بموجب سرپورٹاون ضلع پریشد ہائی اسکول سے دسویں جماعت فارغ ہونے والے 1990 سال ، 1989 سال ، 1988 سال میں 3 سالوں کے دسویں جماعت کے اردو میڈیم اور تلگو میڈیم جماعتوں کے اولڈ طالب علموں کا گٹ ٹو گیدر پروگرام رکھا گیا ہے ۔ اس لیے سابقہ میں دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا و طالبات کو اس پروگرام میں شرکت کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔
عدالت کا اٹنڈر دوران ڈیوٹی فیڈس کے سبب فوت
کلواکرتی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی عدالت منصفی کا اٹنڈر وشنو کمار دوران ڈیوٹی رات تقریبا 5 بجے انتقال کر گئے ۔ ایس آئی روی کے مطابق وشنو 15 دن قبل محبوب نگر سے یہاں تبادلے پر بحیثیت اٹنڈر رجوع ہوئے اور اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے رات تقریبا 5 بجے ضرورت کیلئے احاطہ میں موجود جھاڑیوں میں گئے تھے کہ وہیں پر فیڈس آنے کے سبب جائے واقع پر ہی انتقال کر گئے جنہیں بعد پنچنامہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جاکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا ۔ پرنسپل مجسٹریٹ ارپیتا میڈم کے حکم پر کیس درج تحقیقات جاری کی گئی ہے ۔ مرحوم کو اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا گوتم ہے ۔۔