مدہول /21 جولا ئی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) انسانی زندگی کیلئے پو دوں کا ہو نا نا گزیر ہے جس کے بغیر انسان صحت یا ب نہیں ہو سکتا درختوں سے بارش کا وقت پر ہونا اور آلو دگی سے محفوظ رکھتا ہے ان خیالات کااظہار گرام پنچایت مدہول میں شجر کاری پروگرام سے سرکاری عہدیداران و سیاسی قائدین نے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کو سر سبز و شاداب بنا نے کیلئے سرکاری طور پر ہر یتا ہرم بڑے جو ش و خروش کے ساتھ چلا یا جارہا ہے اسی کی کڑی مدہول شہر میں بھی منائی جارہی ہے اس موقع پر مسٹر سی دتو تحصیلدار مدہول ، جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول ، سرکل انسپکٹر راگھو پتی مدہول ، گرام پنچایت پی ڈی ، مقامی سرپنج انیل ، جناب اعجا ز الدین نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب عبید اللہ خان افروز نائب صدر نشین زرعی مارکیٹ بھینسہ ، جناب ایم اے عزیز نا ئب صدر ٹی آر ایس پارٹی مدہول ، ٹی دسرتھ نائب سرپنج مدہول ، شفیع احمد کا ظمی بل کلکٹر ، عمران خان ، پو تنا یادو ،وجیا بھارتی رمیش ایم پی ٹی سی ، پروین ایم پی ٹی سی ،شکیل ملک خان ، بابا وارڈ ممبر ، فیاض الدین ڈیلرنے مدہول گرام پنچایت گرانڈ میں شجر کاری کی مذکورہ قائدین نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہر یتا ہرم پروگرام حکو مت کا پروگرام نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ ہر فرد کم از کم پا نچ پو دے ضرور لگاوائیں انہوں نے کہاکہ درختوں کو کا ٹنے کی وجہ سے موسمیات میں تبدیلی رونما ہوئی جس کے آثار ہم گذشتہ تین سال سے دیکھ رہے ہیں کہ تلنگانہ ریاست و دیگر ریاستوںمیں بارش کم ہو نے کے سبب خشک سالی دیکھی گئی انہوں نے کہاکہ گھروں میں بھی درخت لگواتے ہوئے اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ گھروں میں آم ، جا م ، لبمو ، چیکو ، کلیا پا ت ، اوردیگر ضروری درخت لگاواکر فائدہ بھی حا صل کر سکتے ہیں اور ماحول کو صاف ستھرا بنا نے میں کا رگر ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکو مت اب فا ضل اراضی پر بھی ساگوان کے درخت لگوانے کی ترغیب دے رہی ہے جو اراضی کا شت کے علاوہ باونڈری اور دیگر خالی جگہوں پر ساگوان و دیگر درخت لگاکر مستقبل میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جتنے درختوں کی کثرت ہو گی اسی طرح موسمیات میں بھی تبدیلی ہو گی اور قدرتی وسائل سے ہم بھر پور مستفید ہو سکیں گے واضح رہے کہ مدہول منڈل میں ان دونوں محکمہ پولیس شجر کاری میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور مدہول منڈل کے سرکاری دفاتر ،سرکاری و خانگی مدارس کے وعلاوہ محلوں اور چوراہوں پر طلباء ،اسا تذہ اور اسکول کے ذمہ داران اور سیاسی قائدین و سرکاری عہدیداران شجرکاری بڑے پیما نے پر انجام دے رہے ہیں جس کے سبب مدہول منڈل میں نر سری میں پودوں کی قلت دیکھی جارہی ہے عوام نے ارباب مجاز سے مطالبہ کیا کہ نرسری میں پھول اور اشوکا ، آم ، جام ، جا من ، انار ، لمبو و دیگر درخت فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ۔