قدرتی نعمتیں باعث رحمت

اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ سارے موسم ہمارے لیے باعثِ رحمت ہیں۔سردیوں کو زحمت نہ سمجھیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔موسم کے اعتبار سے اللہ نے ہمیں ایسی چیزیں کھانے کیلئے عطا کی ہیں کہ ہم سردی کی شدت اور اس کے مضر اثرات سے بچ کر اس موسم کا لطف اْٹھا سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے موسمی پھلوں اور سبزیوں میں وہ غذائیت رکھی ہے کہ ہم سردیوں میں وہ توانائی حاصل کر سکتے ہیں ،جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔موسمی پھل اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو کئی بیماریوں مثلاً نزلہ ،زکام ،کھانسی ،بخار اور نمونیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔’’صفائی نصف ایمان ہے۔‘‘مگر اس کے باوجود ہمارے ہاں ایک غلط رجحان یہ بھی پایا جاتا ہے کہ موسمِ سرما میں کئی کئی دن نہانے سے گریز کیا جاتا ہے۔یہ فعل درست نہیں۔روزانہ دن میں ایک مرتبہ نہانا ضروری ہے۔نیم گرم پانی سے نہانے کاعمل آپ کو نئے سرے سے تازہ دم اور چست بناتا ہے۔نہانے سے دوران خون تیز ہوجاتا ہے ،جس کی وجہ سے آپ اپنے اندر نئی توانائی محسوس کرتے ہیں اور پھر نئے سرے سے کام کرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔موسمِ سرما میں جسم کی حرارت قائم رکھنے کے لیے مقوی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔خشک میوے جیسے بادام،پستہ،مونگ پھلی،چلغوزے ،اخروٹ ،کا جو وغیرہ جسم کی حرارت کو بحال رکھتے ہیں۔اصلی گھی سے تیار کردہ حلوے میں بھی ان خشک میووں کو استعمال کر کے ذائقے اور غذائیت دونوں کا فائدہ اْٹھا یا جا سکتا ہے۔اس موسم میں گرم مشروبات کا استعمال بھی ضروری ہے۔یخنی اور مختلف قسم کے سوپ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ،تاکہ جسم کی قوت بحال ہو۔