ملزمہ فینانسر ، للیتا اور شام سندر جیل منتقل ، شوہر مفرور
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس کی جانب سے قحبہ گیری کے ٹھکانے پر دھاوے کے بعد حیرت انگیز انکشاف ہوا ۔ اس خاتون کو جسم فروشی کے الزام میں ریسکیو ہوم منتقل کیا گیا ۔ یہ خاتون سود پر لاکھوں روپئے کا قرض دیا کرتی تھی ۔ یہ بات انسپکٹر ایس آر نگر مسٹر وحیدالدین نے بتائی ۔ انہوں نے آج ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ اس کارروائی کے بعد پولیس خود حیرت زدہ ہوگئی کہ جس خاتون کو جسم فروشی کے سلسلہ میں حراست میں لیا گیا وہ خاتون علاقہ کی بڑی فینانسر ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کلیان نگر کے علاقہ فیس A میں کارروائی انجام دی ۔ جہاں للیتا نامی خاتون اپنے شوہر ہردین کے ہمراہ قحبہ گیری کا کاروبار کرتی تھی ۔ للیتا نے کلیان نگر میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کرکے اور شوہر کے ہمراہ جسم فروشی کا کاروبار کر رہی تھی ۔ للیتا لڑکیوں کا انتظام کرتی جبکہ اس کا شوہر ہردین گراہکوں کو راغب کرتا تھا ۔ پولیس ایس آر نگر نے آج ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے للیتا کے مکان پر دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے للیتا کے علاوہ شیام سندر نامی شخص اور جسم فروش خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ اس خاتون کی عمر 30 تا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو مالی طور پر مستحکم ہے ۔ پولیس نے للیتا اور شیام سندر کو جیل منتقل کردیا ۔ جبکہ للیتا کے شوہر ہردین کو پولیس تلاش میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جسم فروشی کے معاملہ میں حراست میں لی گئی خاتون سے تعلق مقامی عوام اور دیگر افراد حیرت زدہ ہوگئے ۔ پولیس ہردین کی تلاش میں مصروف تحقیقات ہے ۔