قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا، 4 گرفتار

حیدرآباد۔8 مارچ (سیاست نیوز) رہائشی علاقہ میں قحبہ گری کا اڈہ چلانے والے 4 افراد بشمول دو خاتون دلالوں کو ونستھلی پورم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ممتا اور 25 سالہ متوطن وشاکھاپٹنم ونستھلی پورم میں آر ٹی سی کالونی میں واقع رہائشی مکان کرایہ پر حاصل کرکے وہاں پر قحبہ گری کا اڈہ چلا رہے تھے۔ ونستھلی پورم پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے دو خاتون دلال اور دو گاہک مکیش اور سریدھر کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت میں اسے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔