قحبہ گری چلانے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) کرایہ کے مکان میں قحبہ گری کا اڈہ چلانے والی ایک ٹولی کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ستیہ وتی پداعنبرپیٹ ، سائی نگر کالونی میں ایک کرایہ کے مکان حاصل کیا اور اس میں قحبہ گری کا اڈہ چلانا شروع کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے ضلع نلگنڈہ رامناپیٹ سے تعلق رکھنے والے بی مدھوسدھن ریڈی ، راجندر ریڈی کو گرفتار کرلیا جبکہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ستیہ وتی یہ اڈہ چلارہی تھی جس کے سبب اسے گرفتار کرلیا گیا اور ایس او ٹی اس دھاوے میں 5 موبائیل فون ، ایک موٹر سائکل ، 1500 روپئے نقد رقم برآمد کرلیا ۔