قحبہ گری اڈے پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ /3 مئی ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقے شیوپوری کالونی میں آج پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے قحبہ کے اڈے کو بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس دھاوے میں قحبہ گری کیلئے لڑکیوں کو فراہم کرنے والی خاتون دلال مادھوری اور اس کے ساتھیوں سندھیا ، شیوراجو ، پرشانت اور رام انجنیلو کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں 4300 نقد رقم ، موبائیل فونس اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ۔