یلاریڈی ۔ 19 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ یکم جون کو منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ میں پیش آئے نیرو ڈی ڈیلو کے قتل مقدمہ میں اسی علاقہ کے 10 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ سب انسپکٹر مسٹر شیکھر کی تعلق رکھنے والا نیروڈی ذیلو کو اس علاقہ کے لوگ رات میں حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جس پر اسے میدک کے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ جانبر نہ ہوسکا ۔ جس پر پوچارم کے 16 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ ملزمین میں کنکٹی ذیلو ‘ باگووا‘ گنیش لکشمی ‘ پاگیا ‘ کرشنا‘ لتا ‘ وینکٹیش ‘ دوگا پرساد ‘ کومری لکشمی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اور چھ ملزمین اب تک فرار بتائے گئے ۔ جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے ۔ گرفتاری شدہ دس افراد کو ریمانڈ کے لئے بھیج دیا گیا ۔