حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے قتل کیس کے ملزمین کو ضلع نظام آباد سے گرفتار کرلیا تاہم اصل ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 فروری کے دن ملکاجگیری ریلوے ٹریک پر سیندھی کمپاونڈ کے قریب 30 سالہ گنگاپرساد کا بے رحمانہ انداز میں قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے سراخ حاصل کرتے ہوئے گنگاداس اور شیخ غوث کو نظام آباد سے گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ سائیلو مفرور ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول گنگاپرساد جو پیشہ سے میستری تھا اس کے درمیان اور اصل قاتل سائیلو کے درمیان رقمی تنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس سائیلو کو شدت سے تلاش کر رہی ہے ۔