قتل پر سعودی شہری کا سرقلم

ریاض ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج ایک شخص کا اپنے رشتہ دار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردینے کی پاداش میں سر قلم کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مسفر بن ناصر کو حماد بن علی کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔ سعودیہ میں اس سال 86 افراد کو سزائے موت پر عمل درآمد ہوا ہے۔