قتل مقدمہ کے چار ملزمین گرفتار

ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/7جولائی، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے قتل کیس میں ملوث 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30جون کو گھن شام سنگھ تیگی کی عمر 45سال تھی اس کا قتل کردیا گیا تھا ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر زون مسٹر ایم روی راؤ نے بتایا کہ یہ قتل منصوبہ بند تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 42 سالہ اکبر ، 36 سالہ قدیر، 22سالہ یسین اور 37 سالہ حسام الدین ساکنان 9نمبر راجندر نگرکو گرفتار کرلیا۔30جون کوسنجے لاجسٹک آٹو نگر میں گھن شیام سنگھ تیگی کا مبینہ قتل کردیا گیا تھا۔ گیتی اور اکبر میں پرانی دشمنی تھی۔ تیگی نے اکبر کے کاروبار کو بند کروادیا تھا اور اس کمپنی سے اکبر کے کنٹراکٹ کو ختم کروانے کی وجہ دوسرے اپنے قریبی ساتھی کو موقع دیا تھا۔ اکبر نے تیگی سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے کنٹراکٹ کو بحال کروادے اور روزگار کا موقع دے چونکہ اس کی مالی حالت بہت ابتر تھی لیکن تیگی نے ایسا نہیںکیا اور رسوا کرتے ہوئے اکبر کو روانہ کردیا۔ اس بات پر برہم اکبر نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے واردات انجا م دی۔