پرگی۔3فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دل کا دورہ پڑنے سے آر ٹی سی ڈرائیور جہانگیر بھائی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ پرگی ڈپو میں کام کرتے تھے ۔ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے ان کو دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی فوت ہوگئے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ جہانگیر بھائی کے جنازہ میں آر ٹی سی ڈی ایم اور اسٹاف اور کئی لوگوں نے شرکت کی ۔