قبرستان اور عیدگاہ کی حصاربندی کیلئے رقمی منظوری

مٹ پلی۔21فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریسی قائد و دھرم پوری دیواستانم کے چیرمین جناب جواڈی کرشنا راؤ نے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ و مٹ پلی کے ترقیاتی اُمور وضوخانہ جات کی مرمت‘ قبرستان کی حصار بندی و دیگر اقلیتی اُمور کیلئے نمائندگی پر حکومت آندھراپردیش میناریٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 15.50لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہے جو ترتیب وار مٹ پلی نئے قبرستان کی حصار بندی کیلئے (2لاکھ روپئے ) ‘ اردو گھر بلال پورہ کورٹلہ (2لاکھ روپئے ) ‘ پلیٹ فارم فرش کی مرمت عیدگاہ مسجد کورٹلہ (2لاکھ روپئے ) ‘ ابراہیم پٹنم قبرستان کی حصار بندی ( 2لاکھ روپئے) ‘ مسجد علی متیم پیٹ کی مرمت (2لاکھ روپئے ) ‘ مسجد ربانی دین دیال نگر مٹ پلی کی مرمت(1.50لاکھ روپئے ) ‘ بسم اللہ مسجد مٹ پلی وضو خانہ کی مرمت و بورویل کی تنصیب(1.50لاکھ روپئے )‘گاجل پیٹ ایکمنار مسجد بورویل کی تنصیب (50ہزار روپئے) ‘ جامع مسجد مٹ پلی نزد بورویل کی تنصیب (50ہزار روپئے) ‘ جدید قبرستان مٹ پلی بورویل کی تنصیب (50ہزار روپئے ) ‘ ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع تماپور مسجد بورویل کی تنصیب (0.50 لاکھ روپئے ) ‘ ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع راجیشور راؤ پیٹ قبرستان کی حصاربندی (50ہزار روپئے ) کی منظوری جملہ 15.50 لاکھ روپیوں پر مشتمل ترقیاتی اُمور کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔

اس خصوص میں جناب جواڈی کرشنا راؤ نے G.O.Rt.No(62) – 19-02-2014 کا پروسیڈنگ لیٹر کا حوالہ کاپی پیش کی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 12مارچ 2013ء اور 19مارچ 2013ء میں وقف بورڈ منسٹر جناب احمد اللہ کو نمائندگی کی تھی ۔ ابراہیم پٹنم مقام کا نام رنگاریڈی ضلع میں بھی ہونے پر کریم نگر ضلع کے ابراہیم پٹنم مقام کے ساتھ ترقیاتی منظوری رقم کے حصول میں تاخیر ہوگئی تھی ۔ مزید توجہ دہانی پر 27جنوری 2014ء کو منظوری ترقیاتی اُمور کا لیٹر اینڈارسمنٹ کیا گیا اور 19فبروری2014ء کو ترقیاتی اُمور منظوری پروسیڈنگ ان کو حاصل ہوا ہے جبکہ کریم نگر ضلع میں صرف کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں ہی ترقیاتی اُمور کی انجام دہی کی منظوری آئی ہے ۔اس موع پر ان کے ہمراہ قائدین کاگنریس پارٹی جناب احمد شہاب الدین سہیل ( ضلع کریم نگر کانگریس نائب صدر ) ‘ مسٹر پودھری نرسا گوڑ ‘ جناب شیخ محمد ( مجیب) ‘ مسٹر ونیلا گنگا رام ‘ مسٹر ایشالہ شیکھر ‘ جناب محمدشاکر حسین صدیقی ‘ جناب محمد قطب الدین پاشاہ ‘ جناب عبدالنعیم ‘ جناب مرزا ساجد بیگ اور دیگر موجود تھے ۔