قاہرہ یونیورسٹی کے باہر بم دھماکے ، 2 ہلاک

قاہرہ ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ یونیورسٹی انجنیئرنگ فیکلٹی کے باہر دو بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں میں ایک پولیس عہدیدار اور ایک شہری شامل ہیں۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ ان بموں کو درخت کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ یہ دونوں بم ایک منٹ کے وقفہ سے پھٹ پڑے۔ ان دھماکوں کا مقصد قاہرہ یونیورسٹی کے باہر تعینات انسداد فسادات پولیس کو نشانہ بنانا تھا۔ اس علاقہ میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی طلباء کی جانب سے روزانہ احتجاج کیا جاتا ہے۔ مہلوک پولیس عہدیدار بریگیڈر جنرل طارق المرقوے تھے۔ یہ دھماکہ میں 4 شہری اور 3 سینئر پولیس عہدیدار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں میجر جنرل عبدالرؤف الشرفے بھی شامل ہیں ۔ مصر کے ٹی وی چیانل نے ان بموں کو دیسی ساختہ بتایا ہے۔ اس حملہ سے مصر میں تشدد کی ایک نئی سطح ابھرنے کا اشارہ ملتا ہے۔ فوج کی حمایت والی عبوری حکومت نے اخوان المسلمین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔