قاہرہ کے بڑے کنونشن سنٹر میں بھیانک آتشزدگی

قاہرہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہولناک آتشزدگی میں جو ایک بڑے کنونشن سنٹر ضلع قاہرہ میں پیش آئی، وزارت صحت کے بموجب انتظامیہ کی عمارتوں میں سے ایک قاہرہ بین الاقوامی کانفرنس مرکز نصر سٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کا کثیف بادل عمارت سے اٹھتا دیکھا گیا۔ اس عمارت میں ملک کے تمام بڑے کانفرنس کنونشن مراکز واقع ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرس اور تقریباً 20 آتش فرو آلات کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ کم از کم 10 افراد معمولی سے جھلس گئے تھے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 6 شریک کرلئے گئے۔