قاہرہ ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصری دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ میں آج دو بم دھماکوں میں ایک کم عمر لڑکی اور اس کی ماں ہلاک ہوگئے، عہدیداروں نے یہ بات بتائی، جو اس ہفتے قاہرہ میں بم دھماکوں کی لہر میں تازہ ترین واقعہ ہے۔ عسکریت پسندوں نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کی آرمی کی طرف سے جولائی 2013ء میں برطرفی کے بعد اور اُن کے حامیوں پر حکام کی جانب سے مہلک کارروائی کے درمیان حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔