قاہرہ میں ہندوستانی لوک رقص بھانگڑا کا مظاہرہ

قاہرہ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کا مقبول ترین روایتی لوک رقص بھانگڑا کا مظاہرہ بین الاقوامی میلہ برائے ڈرامہ و روایتی فنون کے آخری دن پیش کیا گیا ۔ حاضرین رقص کا مظاہرہ دیکھ کر پُرجوش ہوگئے ۔ 12رکنی گروپ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ہفتہ طویل ثقافتی میلے کے آخری دن اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس میلہ میں دنیا بھر کے 22ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا ۔ میلہ کے علاوہ گروپ نے السعادات یونیورسٹی میں بھی 22اپریل کو اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ یہ لوک رقص ریاست پنجاب کے زرعی علاقہ میں سکھوں کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔