قاہرہ میں سیسی حامی جلوس میں بم دھماکہ، 4 زخمی

قاہرہ۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ قاہرہ میں صدارتی انتخابات میں امیدوار عبدالفتاح السیسی کی تائید میں نکالے ہوئے جلوس کے دوران بم دھماکہ ہوا جس سے 2 ملازمین پولیس سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ صدارتی انتخابات 26 اور 27 مئی کو مقرر ہیں اور انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی پندرہ دن پہلے سے ہی سیسی حامیوں کے جلوسوں پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔ آج بم ایک خیمے کے نیچے زمین میں نصب کیا گیا تھا۔