قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 ڈسمبر (سیاست نیوز) لاء کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک طالبہ اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے بموجب 36 سالہ سوجنیا جو وجئے کمار کی بیوی تھی نے آج صبح این ایس کے ریسیڈنسی اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس سرور نگر نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس کو خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔