نظام آباد:13؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے کل سے21 ؍ مئی تک پرچہ نامزدگی حاصل کی جارہی ہے اور یکم ؍ جون کو قانون ساز کونس کے انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ اس انتخابات میں کانگریس کو ایک نشست حاصل ہونے کے امکانات ہیں اوراس کیلئے تلنگانہ مہیلا کانگریس صدر آکولہ للیتاسرگرم نظر آرہی ہے۔آکولہ للیتا صدر کل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی کے علاوہ دیگر اعلیٰ قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں موقع فراہم کرنے کی خواہش کی ہے اور کانگریس ہائی کمان نے ان کی نمائندگی پر سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کی اطلاع ہے۔ آکولہ للیتا نے ماکلور سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا اور یہ منڈل پرجا پریشد صدر اور ضلع پریشد رکن کے علاوہ ڈچپلی حلقہ سے 2008 ء میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور یہ ضلع مہیلا کانگریس صدر کے علاوہ ریاستی مہیلا کانگریس صدر کی حیثیت سے کانگریس پارٹی میں اپنی طویل خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی ایک علیحدہ شناخت قائم کی ہے۔ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد مہیلا کانگریس صدر کی حیثیت سے کانگریس پارٹی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سرگرم رہی ہے۔ کل ہند کانگریس کی جانب سے دو دن قبل تلنگانہ مہیلا کانگریس صدر کی حیثیت سے شاردھا کو نامزد کیا ہے اورقانون ساز کونسل کے انتخابات سے قبل آکولہ للیتا کی جگہ نئے صدر کی نامزدگی سے اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ آکولہ للیتا کو ایم ایل سی کی حیثیت سے ٹکٹ دینے کے امکانات قوی ہے جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ صدر مہیلا کانگریس کی حیثیت سے نامزد نہیں کیا گیا ہے اور راہول گاندھی کے دورہ کے بعد کانگریس کے ایم ایل سی امیدوار کے نام کے قومی امکانات ہے۔