قانون اور دستور کی سرفرازی کیلئے کانگریس کی وزیراعظم سے اپیل

نئی دہلی۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ قانون اور دستور کی سرفرازی کیلئے کام کریں۔ پارٹی کے انچارج برائے مواصلات رندیپ سرجے والا نے کہا کہ خاطیوں کو سزا ملنی چاہئے۔ کسی قسم کی تائید یا خوف کو جگہ دیئے بغیر ایسا کیا جانا چاہئے اور عدالتی فیصلہ تیزی سے کیا جانا چاہئے۔